لودھراں میں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کر لی

لودھراں میں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کر لی

لودھراں کے علاقے جھوک اتیرا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون نے شوہر کے ساتھ جھگڑنے کے بعد خودکشی کر لی۔

 خاتون کی شادی تقریباً اڑھائی سال قبل ہوئی تھی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اور اس کا شوہر بچوں کے معاملے پر جھگڑ رہے تھے۔ جھگڑے کے بعد خاتون نے غم و غصہ سے زہریلا سپرے پی لیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا ہے۔ اس واقعہ سے علاقے میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور اس کی تفصیلات مزید تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔