کاہنہ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، حنا پرویز بٹ متاثرہ خاندان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئیں

کاہنہ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، حنا پرویز بٹ متاثرہ خاندان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: کاہنہ کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام پہنچایا۔حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب بنانا حکومت کا عزم اور مشن ہے۔