لاہور کے علاقے کاہنہ میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو گزشتہ روز محسن نامی شخص نے بہانے سے محافظ ٹاؤن میں واقع ایک عمارت کی چھت پر بلایا، جہاں اس کے تین ساتھیوں نے مل کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دورانِ واقعہ ملزم شفیق نے لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنائی اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ کاہنہ میں دفعہ 375-اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محسن، شفیق، جاوید اور ذیشان شامل ہیں۔ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔