ویب ڈیسک: معروف اداکارہ اور ایستھیٹکس ایکسپرٹ شائستہ لودھی کی حالیہ وائرل تصاویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ان پر چہرے کی سرجری اور حسن میں اضافہ کرنے والے مختلف پراسیجرز کرانے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
شائستہ لودھی، جو خود بھی ایک ایستھیٹکس کلینک چلاتی ہیں، ماضی میں متعدد بار اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ لوگوں کو خوبصورتی سے متعلق مختلف سروسز فراہم کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی نئی تصاویر میں ہونٹ، گال اور ناک کے گرد واضح تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں، جو ممکنہ طور پر کاسمیٹک پراسیجرز کا نتیجہ ہو سکتی ہیں۔اس معاملے پر رائے تقسیم ہو گئی ہے—کچھ صارفین نے ان پراسیجرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی حسن میں اس حد تک تبدیلی غیر ضروری ہے، جبکہ کئی مداحوں نے شائستہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ پُرکشش نظر آ رہی ہیں۔تاحال شائستہ لودھی کی جانب سے ان الزامات یا قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔