تلخ کلامی پر فائرنگ، نوجوان زخمی

تلخ کلامی پر فائرنگ، نوجوان زخمی

لاہور کے علاقے نولکھا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔  
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت طلال کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے محلے دار عظیم نے فائرنگ کر کے زخمی کیا۔  ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دونوں افراد کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا، جو شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی طلال کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔  پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔