ہربنس پورہ میں معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔
ملزم عباس اور اکبر کی فائرنگ سے نوجوان چاند زخمی ہوا ہے۔زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جا سکے۔یہ واقعہ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پولیس کی طرف سے واقعے کی مکمل چھان بین کے ساتھ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔