والد کو تھپڑ مارنے والے شخص پر طالبہ کی فائرنگ؟

لاہور(نیٹ نیوز)والد کو تھپڑ مارنے والے شخص پر فائرنگ کرنے والی طالبہ کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے ا?گئی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گزشتہ رواز ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اسکول یونیفارم میں ملبوس بچی والد کی گاڑی سے پستول نکالتے ہوئے فائرنگ کردیتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کوئی شخص بچی کے والد کو تھپڑ مار دیتا ہے اور وہ غصے میں گاڑی کی طرف بڑھتی ہے اور اس پر پستول تان لیتی ہے۔تاہم تحقیقت سے علم ہوا کہ یہ ویڈیو ’اسکرپٹڈ‘ ہے۔گزشتہ رواز ایکس صارف جو خود کو سوشل میڈیا انفلوئنسر کہتا ہے یہ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’کون کہتا ہے بیٹی بوجھ ہے بیٹی تو رحمت ہوتی ہے۔‘ اس کے بعد پوسٹ کو ہزاروں بار دیکھا گیا۔ایک اور اکاؤنٹ سے یہی ویڈیو شیئر ہوئی اور کیپشن لکھا گیا کہ بہادر بیٹی، والد کا بازو۔‘ اور اس کو بھی لاکھوں ویوز مل گئے۔