انڈین ایئرلائن کی مسافر کو تھپڑ مارنے والے شخص پر پابندی، متاثرہ شخص غائب

ممبئی(آئی این پی ) انڈیا کی ایئرلائن انڈیگو نے اس مسافر پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے جس نے دوران پرواز دوسرے مسافر کو تھپڑا مارا جبکہ متاثرہ مسافر پراسرار طور پر غائب ہو گیا ہے۔ ہفتے کے روز  سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق انڈیگو کی جانب سے ایکس اکائونٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے شخص کو نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق مسافروں اور عملے ارکان کا تحفظ اور فلاح ہماری اولین ترجیح ہے۔ایک روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں دوران پرواز ایک مسافر کے گھبرانے پر ایک اور مسافر نے اس کو تھپڑ مارا اور اس کے بعد بحث مباحثے کو دکھایا گیا ہے