برطانوی رکن پارلیمنٹ کو شہری کر تھپڑ مارنے پر اڑھائی ماہ جیل کی سزا

  لندن (آئی این پی )برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون ساز کو ایک شخص کو تھپڑ مارنے کے جرم میں اڑھائی ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رکن پارلیمنٹ مائیک ایمسبری کا ایک شخص کے ساتھ رات گئے سڑک پر جھگڑا ہوا تھا، جس نے رکن پارلیمنٹ سے پل بند ہونے کی شکایت کی تاہم ایمسبری نے تھپڑ مارتے ہوئے اسے زمین پر گرادیا تھا۔لیبر پارٹی نے 55 سالہ مائیک ایمسبری کو اس وقت معطل کر دیا تھا جب میل آن لائن نے واقعے کی ویڈیو نشر کی تھی۔