سبزیاں 115،پھل 110روپے کلوتک مہنگے

 لہسن چائنیز 650، ادرک تھائی لینڈ 400، ٹماٹر 120 روپے بکا
امرود 220، خربوزہ 150، سٹرابری 300روپے کلو فروخت ہوئی 
لاہور (خصوصی رپورٹ)اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ سبزیوں میں ٹماٹر کا سرکاری نرخ 85 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز کا سرکاری ریٹ 3 روپے کمی کے بعد 62 روپے کلو ہے، لیکن درجہ اول پیاز 80 روپے کلو تک دستیاب ہے۔نئے آلو کا سرکاری نرخ 22 روپے کلو برقرار ہے، جبکہ مارکیٹ میں مکس آلو 40 اور اعلیٰ معیار کا آلو 50 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ چائنیز لہسن کا سرکاری نرخ دس روپے اضافے سے 550 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، مگر مارکیٹ میں یہ 650 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح تھائی ادرک کا سرکاری ریٹ 285 روپے ہے، جبکہ مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔پھول گوبھی کا سرکاری نرخ دس روپے اضافے سے 70 روپے کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں 90 سے 100 روپے میں دستیاب ہے۔ دیگر سبزیوں میں سبز مرچ 150، بھنڈی 250 اور شملہ مرچ 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ امرود کا سرکاری نرخ 165 روپے کلو ہے، مگر مارکیٹ میں 220 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ خربوزہ 100 سے 150 روپے جبکہ چھوٹا خربوزہ 80 روپے کلو میں دستیاب ہے۔کیلے کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے، درجہ اول کیلا سرکاری طور پر 220 روپے درجن مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں 300 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم کیلا 200 روپے درجن ہے۔سٹرابری کا سرکاری نرخ 190 روپے کلو ہے، مگر مارکیٹ میں 300 روپے تک ہے۔