یورپی ملک ہنگری میں پارلیمانی انتخابات کا نتیجہ سیاست کے منظرنامے میں بڑی تبدیلی لے آیا، جہاں اپوزیشن نے تاریخی کامیابی حاصل کر کے طویل عرصے سے برسرِ اقتدار حکومتی جماعت کو شکست دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، تیسزا پارٹی نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے وزیرِاعظم وکٹر اوربان کی جماعت فیدیز کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔ اس غیر متوقع نتائج نے ملک کی سیاست میں نیا موڑ لا دیا ہے۔اپوزیشن کے قیادت کرنے والے پیٹر میگیار، جنہوں نے ماضی میں حکومتی نظام کا حصہ رہ چکے ہیں، نے عوام سے بڑی تبدیلیوں کا وعدہ کر کے حمایت حاصل کی ہے۔وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے ابتدائی نتائج کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور کامیابی حاصل کرنے والی جماعت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔یہ قابلِ ذکر ہے کہ وکٹر اوربان تقریباً 16 سال سے اقتدار میں تھے، اور ان کی حکومت کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بھی حاصل رہی ہے۔