امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر پابندیوں سے ایک سال کا استثنیٰ دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت ہنگری کو روسی تیل و گیس خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔ہنگری نے بیان دیا ہے کہ اس استثنیٰ میں شامل ہے کہ روسی تیل اور گیس جو "تورکسٹریم" اور "دروژبہ" پائپ لائنز کے ذریعے پہنچتی ہے، ان پر پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ اس کے بدلے، ہنگری نے وعدہ کیا ہے کہ وہ امریکی ایل این جی (LNG) خریدنے اور امریکی نیوکلیئر فیول کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل و گیس پر عائد پابندیوں کے سخت کرنے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے، کیونکہ ہنگری کے لیے روسی توانائی کا متبادل تلاش کرنا مشکل ہے۔
ہنگری کا سمندر تک رسائی نہیں ہے اور وہ زیادہ تر روسی توانائی پر انحصار کرتا ہے۔ ہنگری حکومت نے بھی امریکی صدر کے سامنے یہی بات رکھی کہ انہیں روسی توانائی کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے استثنیٰ درکار ہے۔یہ استثنیٰ ایک مخصوص مدت کے لیے دی گئی ہے، جس کا دورانیہ ایک سال بتایا گیا ہے، تاکہ ہنگری کو روسی توانائی کے متبادل تلاش کرنے اور اپنی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کا وقت مل سکے۔