عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ کا بیرسٹر سید موسیٰ رضا سے نکاح

عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ کا بیرسٹر سید موسیٰ رضا سے نکاح

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ کا نکاح بیرسٹر سید موسیٰ رضا کے ساتھ لاہور کی کینال روڈ پر منعقدہ تقریب میں ہوگیا۔

 نکاح کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت صوبائی وزرا، سرکاری افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق نکاح کی تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں اہل خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کرکے عظمیٰ بخاری اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی۔تقریب کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے دولہا بیرسٹر سید موسیٰ رضا کا تعارف بھی کرایا۔ تقریب میں شریک شخصیات نےجوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعاؤں کا اظہار کیا۔

نکاح کی تقریب میں صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ، پارلیمانی سیکریٹری شازیہ رضوان، چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکریٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب میں مختلف حکومتی و انتظامی شخصیات کی شرکت نے اسے اہمیت کا حامل بنا دیا۔ اس موقع پر مہمانوں نے عظمیٰ بخاری اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دی اور نئے ازدواجی سفر کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔