کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی کی قیاس آرائیاں، مہنگی منگنی کی انگوٹھی بھی زیرِ بحث

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی کی قیاس آرائیاں، مہنگی منگنی کی انگوٹھی بھی زیرِ بحث

معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مبینہ تعلقات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار دونوں کی ممکنہ شادی اور مہنگی منگنی کی انگوٹھی سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری جسٹن ٹروڈو کے ساتھ شادی کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کررہی ہیں اور مبینہ طور پر اپنی پسند کی منگنی کی انگوٹھی خود خریدنے پر بھی آمادہ ہیں۔قریبی ذرائع کے دعوے کے مطابق گلوکارہ کو ایک مخصوص انگوٹھی پسند ہے جس کی قیمت خاصی زیادہ ہے۔ کیٹی پیری مبینہ طور پر نہیں چاہتیں کہ جسٹن ٹروڈو پر مہنگی انگوٹھی خریدنے کے لیے مالی دباؤ آئے، اسی لیے وہ اپنی پسند کی انگوٹھی خود خریدنے کو ترجیح دے سکتی ہیں۔تاہم کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے اب تک منگنی یا شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ اس لیے دونوں کی شادی اور منگنی کی انگوٹھی سے متعلق خبریں فی الحال میڈیا رپورٹس اور قریبی ذرائع کے دعوؤں تک محدود ہیں۔