پختونخوا میں رواں سال پولیوکیسز کی تعداد 3،ملک بھر میں 4 ہو گئی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )بنوں کی تحصیل میریان میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔حکام کے مطابق نئے کیس کے سامنے آنے کے بعد خیبرپختونخوا میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اس پولیو کیس کے بعد علاقے میں صورتحال کی نگرانی مزید م ئوثر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔