خانقاہ ڈوگراں(خصوصی رپورٹ)خانقاہ ڈوگراں میں پولیس کی کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی، اے ایس آئی کو رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں تعینات اے ایس آئی زاہد کو ایک مقدمے میں مبینہ طور پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے عوض 14 ہزار روپے رشوت کی پیشکش کی گئی۔ پولیس افسر نے فوری طور پر اصول پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رشوت کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم چن پیر کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس افسر یا اہلکار کو رشوت کی پیشکش کرنا سنگین قانونی جرم ہے۔ پولیس محکمہ کے اندر اور باہر کرپشن، بدعنوان عناصر اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف مکمل طور پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔