اہلکاروں کو رشوت کی پیشکش کرنیوالا گرفتار

 جوانوں نے رشوت کی پیشکش مسترد کردی، ملزم یاسر رشید تھانہ شاہدرہ منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت میں ناکہ جات پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ناکہ سگیاں پر چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص نے پولیس اہلکاروں کو رشوت دینے کی کوشش کی، تاہم جوانوں نے رشوت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ناکہ انچارج نے گرفتار شخص کی شناخت یاسر رشید کے نام سے کی، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا گیا۔ ایس پی موبائلز بلال احمد نے کہا کہ رشوت کی پیشکش کرنا بھی خلافِ قانون عمل ہے، جس پر بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رشوت ستانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ عوام الناس بھی رشوت ستانی جیسے عمل کی حوصلہ شکنی کریں۔