ریلوے پولیس کو رشوت کی پیشکش پر ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ریلوے پولیس کو رشوت کی پیشکش پر ملزم گرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم فضل سلطان نے ایس ایچ او کو چوری میں ملوث ملزم کو رہا کرنے کے عوض 28ہزار روپے رشوت کی پیشکش کی۔ تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں تعینات ایس ایچ او طیبہ انعم نے ملزم کو رشوت پیش کرنے پر فورا ًگرفتار کرلیا۔ ملزم فضل نے چوری میں ملوث ملزم عمران کو چھڑانے کی غرض سے ایس ایچ او سے غیر مناسب رویہ بھی اختیار کیا۔ملزم فضل سلطان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔