پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر کی سوئٹزرلینڈ میں کلائمیٹ ٹیک سمر سکول میں شرکت

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے لیکچرار حافظ فواد علی نے سوئٹزرلینڈ میں زیورخ یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کی میزبانی میں منعقد ہ کلائمیٹ ٹیک سمر اسکول 2026ء￿  بعنوان’’شہری موسمیاتی موافقت اور تحفظ کے لیے اختراعات‘‘ میں شرکت کی۔ اس بین الاقوامی سمر سکول میں مختلف تعلیمی اور پیشہ ورانہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء￿  نے شرکت کی، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ، پائیدار اور رہنے کے لیے بہتر شہروں کی تشکیل کے لیے جدید اور اختراعی حل تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔ پروگرام میں بین الشعبہ جاتی نقطہ نظر اختیار کیا گیا۔