مہنگائی میں 0.23فیصد اضافہ ،14اشیا مہنگی، 10سستی

 دال ماش،مسور،آٹا،سرسوں کاتیل ،کوکنگ آئل ،بناسپتی گھی کی قیمت میں اضافہ ہوا
ٹماٹر،چکن ،انڈے ،لہسن ،چینی سستی ہو ئی ، 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں،ادارہ شماریات
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 8.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 27 اشیا ء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلے کی قیمت میں 7.73فیصد،ٹماٹر5.42فیصد،چکن 4.22فیصد،انڈے 0.68فیصد،لہسن 0.44فیصداورچینی کی قیمت میں 0.42فیصدکی کمی ہوئی۔اس کے برعکس پٹرول کی قیمت میں 6.18فیصد،ڈیزل5.49فیصد،ایل پی جی 4.32فیصد،دال ماش0.79فیصد،واشنگ سوپ0.49فیصد،آٹا0.47فیصد،دال مسور0.46فیصد،سرسوں کاتیل 0.36فیصد،کوکنگ آئل 0.23فیصد ،اری چاول 0.18فیصد،بناسپتی گھی 0.11فیصد اور دہی کی قیمت میں0.03فیصدکااضافہ ہوا۔