اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی )وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.34 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 3.57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اداکارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18اشیاء مہنگی،10 سستی ہوئیں جبکہ 23 کے نرخ مستحکم رہے ، ٹماٹر 25 فیصد،زندہ مرغی 10 فیصد،دال ماش 1.67 فیصد ،دال چنا 0.73 فیصد،گندم کا آٹا 0.71 فیصد سستا ہوا۔رپورٹ کے مطابق دال مسور 0.46 فیصد، چاول 0.37 فیصد اور ایل پی جی 0.19 فیصد ، لہسن 1.83 فیصد،گھی 1.72 فیصد اور آلو کے نرخ 1.69 فیصد تک کم ہوئے۔ دوسری جانب پیاز،کوکنگ آئل، کیلے، پٹرول، ڈیزل، لکڑی اور سگریٹس مہنگے ہوئے۔ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 35.40 فیصد اور سرخ مرچ 20 فیصد تک سستی ہوئی ۔دال مسور ایک سال میں 9.66 فیصد، چاول کے دام 8 فیصد تک گرے، گزشتہ سال کی نسبت چائے 7.53 فیصد،چکن 20 فیصد، پیاز 8 فیصد سستا ہوا۔ ایک سال میں ڈیزل 10.77 فیصد،پٹرول کی قیمت میں 10.33 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ سال کی نسبت دال چنا، مونگ، خشک دودھ، بیف، ٹماٹر،لہسن مہنگا ہوا، آلو،کپڑے،جوتے اور گیس چارجز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔