مہنگائی میں مزید اضافہ، 14اشیا کی قیمت بڑھ گئی

 دال مونگ، ، خشک دودھ ، گڑ، بیف مہنگے ، ٹماٹر، پیاز ،آلو ، دال چنا، لہسن سستے 
 ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا :ادارہ شماریات کی رپورٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں پھر سے مہنگائی کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 4.32 فیصد تک پہنچ گئی ۔حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 12 سستی ہوئیں جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کیمطابق ٹماٹر 28 فیصد، پیاز 10فیصد اور آلو 4.58 فیصد تک سستے ہوئے جبکہ نمک، دال چنا، لہسن، انڈے اور آٹا بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق دال مونگ، گھی، کوکنگ آئل اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چینی، گڑ، بیف، بجلی، ایل پی جی، سگریٹ اور لکڑی بھی مہنگی ہوئی، مختلف شہروں میں چینی 179 سے 220 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، چھوٹے طبقے کے لیے بجلی ٹیرف میں 11 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔