جامشورو میں کراچی سے لودھراں جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی گئی۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے لمس اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے دوران سڑک پر موجود رکشے کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔