رانی پور کے قریب قومی شاہراہ پر ایک مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار مسافر کوچ پنجاب سے سیہون جا رہی تھی کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
نواب شاہ میں زائرین کی وین حادثے کا شکار
اس سے قبل نواب شاہ کے آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔دونوں حادثات کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ان کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔