ہانگ کانگ(آئی این پی )کیتھی پیسیفک کی ہانگ کانگ سے 2025میں روانہ ہونے والی فلائٹ وقت کو پیچھے دھکیل کر سال 2024میں لینڈ کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلائٹ اویئر کے مطابق یکم جنوری 2025کو چینی شہر میں نئے سال کے آغاز کے چند منٹ بعد کیتھی پیسیفک فلائٹ 880ہانگ کانگ سے روانہ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سال 2025میں اڑان بھرنے والی یہ پرواز اپنے روٹ پر آنے والے 9ٹائم زونز اور عالمی ڈیٹ لائن کو عبور کرتے ہوئے سال 2024میں واپس اترے گی۔رپورٹ کے مطابق جب یہ پرواز فضا میں تقریبا 14 گھنٹے گزارنے کے بعد اپنی منزل پر پہنچی تو مسافروں نے وقت میں واپسی کرلی ہوگی اور یہ جب لاس اینجلس میں لینڈ کرنے گی تو اس وقت رات کے 10 بج رہے ہوں گے اور تاریخ ہوگی 31دسمبر سال 2024۔یہ اس طرح کی پرواز کرنے والا واحد طیارہ نہیں ہے، مسافر نئے سال کے موقع کو 2 بار منانے کے مقصد سے مشرق کی طرف جانے والی ٹرانس پیسفک پروازیں بک کراتے ہیں۔