راولپنڈی: حنا جاوید قتل کیس میں لواحقین نے پولیس کی دوبارہ تفتیش کو مسترد کردیا

راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ لواحقین نے پولیس کی ری انویسٹیگیشن کے عمل کو مسترد کردیا جبکہ ایس ایس پی انویسٹیگیشن سیف اللہ نے متاثرہ خاندان سے رابطہ کیا۔رپورٹ کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے ری انویسٹیگیشن دوسرے ضلع میں منتقل کرنے کی درخواست پر دستخط کیلئے بلایا تھا، درخواست پڑھنے کے بعد ری انویسٹیگیشن کا عمل مسترد کردیا، ری انویسٹیگیشن پر تحفظات کے بارے پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی کو مراسلہ بھیجا ہے، داخلہ کمیٹی کو بھیجے گئے مراسلے میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ دہرایا گیا ہے