وزیر اعلی پنجاب کے دہشت گردی سے متعلق بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا : ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(آئی  این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے   وزیر اعلی پنجاب کے دہشت گردی سے متعلق  بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے اور ان کا اصل مقصد کچھ اور تھا۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے  مطابق  وزیر اعلی پنجاب کا بیان دراصل سرحدی صوبوں سے گزر کر آنے والے افراد اور ان سے جڑے سیکیورٹی خدشات سے متعلق تھا۔انھوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان  اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملک کے مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ان دہشت گرد تنظیموں کے ارکان بنیادی طور پر سرحدی صوبوں کے راستے داخل ہوتے ہیں