قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور پاکستان اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کے متحد ہونے پر زور دیا اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور قطر ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور وزیراعظم نے قطری قیادت کو پاکستان کی مکمل حمایت یقین دلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ثالث ملک قطر کو نشانہ بنانا امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، اور دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔