قطر پر اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی :روس

قطر پر اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی :روس

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق لاروف نے مطالبہ کیا کہ فلسطین اور اسرائیل کے تنازعے سے جڑے تمام فریق تحمل سے کام لیں تاکہ مزید انسانی نقصان اور کشیدگی سے بچا جا سکے۔سرگئی لاروف نے اس معاملے پر قطر کے وزیرِ اعظم کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو بھی کی اور اسرائیلی کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔

روس نے اس پیش رفت کے ذریعے واضح کیا کہ وہ قطر کی خود مختاری کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے حق میں ہے، اور علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے تمام فریقین پر زور دیا۔