قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی فٹنس پر تشویش، ٹیم نے وضاحت کر دی

قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی فٹنس پر تشویش، ٹیم نے وضاحت کر دی

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی فٹنس کے حوالے سے تشویش پیدا ہوئی ہے کیونکہ گردن میں تکلیف کے باعث انہوں نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا مینیجر نے وضاحت کی کہ یہ معمولی درد ہے اور کپتان کا سیشن سے غیر حاضر رہنا محض احتیاطی اقدام تھا تاکہ وہ مکمل صحت کے ساتھ ٹیم کے اگلے میچز میں شامل ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا امکان ہے کہ جمعے کو عمان کے خلاف ایشیا کپ کے پہلے میچ میں دستیاب ہوں گے۔کپتان کی فٹنس پر تمام نظریں 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج مقابلے پر جمی ہوئی ہیں۔ پاکستان ٹیم حال ہی میں شارجہ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت چکی ہے، جس کے بعد ٹیم پر اعتماد ہے کہ ایشیا کپ میں بھی بھرپور کارکردگی دکھائے گی۔