سکیورٹی گارڈ سے اچانک گولی چل گئی،خاتون سمیت 2افرادزخمی

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ہائی سٹریٹ پر سکیورٹی گارڈ سے اچانک گولی چلنے سے خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے،خاتون کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، ہائی سٹریٹ پر مسجد نور کے قریب ایک میڈیکل سٹور کے سکیورٹی گارڈ سے غفلت کے باعث اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجہ میں قریب سے گزرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122نے شدید زخمی 32سالہ خاتون رابعہ اشفاق کوطبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کردیا ،جبکہ دوسر ا زخمی شخص اپنے گھر کو روانہ ہوگیا، پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔