اچانک گولی چل گئی، خاتون ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں مبینہ طور پر اچانک گولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی بتایا گیا ہے کہ سندر رنگیل پور گائوں میں مبینہ طور پر اچانک گولی چلنے کے باعث خاتون نمرہ جاں بحق ہوگئی جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ نمرہ پسٹل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہی تھی کہ اسی دوران اچانک گولی چل گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔