لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ٹینکر ضبط کر کے35ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا ہے۔60 دودھ سپلائر ٹینکروں کی چیکنگ کے دوران 10 سپلائر گاڑیاں فیل ہوئیں، 35ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، پاکپتن اور مضافات سے لاہور سپلائی کے لیے دودھ لایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ علی الصبح ٹھوکر، گجومتہ، بابوصابو اور لاہور کے تمام انٹری پوائنٹس سے آنے والی دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے۔موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی،دودھ میں پانی،پا ئوڈر،ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ اور غذائیت کی کمی پائی گئی۔