لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں موسلادھار بارش کے باعث جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کی چھت ٹپکنے لگی ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے جائزہ لینے کیلئے جناح ہسپتال لاہورکا دورہ کیا۔پروفیسر طیبہ وسیم نے ایمرجنسی اورمختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے کہاکہ ایمرجنسی وارڈز مکمل فعال ہے اور مریضوں کی آسانی کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔انہو ں نے بتایا کہ ایمرجنسی چھت کے رسنے کے باوجود بھی علاج معالجے کی فراہمی جاری ہے۔پانی ٹپکنے پر سی این ڈبلیو کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔