افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پیش آیا
سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)کھیل کے دوران گندم کے ڈرم میں گرنیوالی 6 بچیاں دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئیں،واقعہ کا علم ہونے تک تمام بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکی تھیں جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پیش آیا جہاں بچیاں کھیلتے ہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئی تھیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ کا علم ہونے تک تمام بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکی تھیں جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔