پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر میڈیکل انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایات پر اور چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ایم ڈی کیٹ اب 26 اکتوبر 2025ء بروز اتوار منعقد ہوگا۔ترجمان پی ایم ڈی سی نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں طلبہ و طالبات کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، تاکہ امتحانی تیاری میں آسانی ہو اور کوئی بھی طالب علم نقصان کا شکار نہ ہو۔واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ اس سے قبل 5 اکتوبر 2025ء کو منعقد ہونا تھا۔