شاہراہ بھٹو منصوبہ: ٹیکنیکل ٹیم کی سفارشات پر وزیراعلیٰ سندھ فیصلہ کریں گے، ڈپٹی میئر کراچی

شاہراہ بھٹو منصوبہ: ٹیکنیکل ٹیم کی سفارشات پر وزیراعلیٰ سندھ فیصلہ کریں گے، ڈپٹی میئر کراچی

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے کہا ہے کہ شاہراہ بھٹو پر قائدآباد سے ایم نائن تک ترقیاتی کام جاری ہے۔

 اُن کے مطابق جام گوٹھ کے قریب ایک تکنیکی مسئلہ سامنے آیا تھا، جس کا معائنہ ٹیکنیکل ٹیم نے کر لیا ہے اور اُن کی تجاویز کی روشنی میں وزیراعلیٰ سندھ حتمی فیصلہ کریں گے۔سلمان عبداللّٰہ مراد نے مزید بتایا کہ کورنگی کاز وے کو ملیر ندی کے پانی کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، تاہم عوام کو جام صادق پل کے ذریعے متبادل راستہ دیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ آج رات یا کل صبح تک کاز وے کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، جبکہ مستقبل میں کاز وے کو بھی شاہراہ بھٹو کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔

ڈپٹی میئر نے وضاحت کی کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے لائن ڈالنے کے لیے تمام ٹاؤنز سے این او سی حاصل کیے تھے۔ جس ٹاؤن کو روڈ کٹنگ کے عوض فنڈز ملے ہیں، اُن کی ذمےداری ہے کہ وہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر یقینی بنائیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں جب کے ایم سی کے کسی کام میں مسئلہ آیا تو میئر نے متعلقہ عملے کو فوراً معطل کیا تھا۔