نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی انتقال کر گئے

نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی نذیر خان سواتی انتقال کر گئے۔

 مرحوم لاہور کے سابق ڈپٹی میئر بھی رہ چکے ہیں۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج صبح ساڑھے 10 بجے نہرو پارک، اسلام پورہ میں ادا کی گئی، جس میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں، اراکینِ اسمبلی، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نذیر خان سواتی کے انتقال کی خبر سنتے ہی مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے پہنچ گئی۔ان کے انتقال پر پارٹی کارکنان اور حلقہ احباب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک ملنسار، وفادار اور سرگرم سیاسی شخصیت قرار دیا۔