کراچی کے علاقے گڈاپ میں ندی میں 2 گاڑیوں کے ڈوبنے کے باعث 7 افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔حادثے کے بعد گڈاپ سٹی سے خمیسو گوٹھ کا راستہ منقطع ہوگیا ہے کیونکہ پانی سڑک سے گزر رہا ہے۔ مقامی افراد نے انتظامیہ پر عدم توجہ کا الزام عائد کیا ہے۔ملیر اور لیاری کی ندیاں تھڈو ڈیم اور لٹھ ندی سے آنے والے پانی اور بارش کے باعث بپھر گئی ہیں۔ ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور پاک فوج کی ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے خواتین اور بچوں سمیت ساڑھے تین سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔جام گوٹھ ملیر کے مقام پر شاہراہ بھٹو کا زیر تعمیر حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ایم نائن پر بھی پانی آگیا، جس کے باعث ٹریفک پہلے بند کی گئی اور پھر دیوار توڑ کر راستہ بنایا گیا۔