اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے توشہ خانہ کیس کو فوری طور پر دوسرے بینچ میں بھیجنے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی۔
عدالت نے عمران خان کے وکیل کو مزید معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔جسٹس انعام امین منہاس کی سربراہی میں عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق، اگر کسی جج کو کسی کیس میں اعتراض ہو تو وہ خود فیصلہ کرنے کا مجاز ہوتا ہے کہ وہ بینچ سے الگ ہوں یا نہ ہوں۔ عدالت نے اس نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں اپنی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔