ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ریلیف حاصل کرنا نا ممکن تھا، لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے ہمت نہیں ہاری۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رہنمائی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دوست ممالک کی بھرپور مدد شامل تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور پاکستانی عوام نہیں بلکہ اقتدار ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ الیکشن کے بعد پاکستان کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا، اور ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی کوششوں کا محور عوام کی مشکلات کا حل تھا۔