ویب ڈیسک: بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ایک خاتون نے ڈاکوؤں سے بچنے کے لیے رکشے سے لٹک کر اپنی جان بچائی، اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا گئی۔
رپورٹس کے مطابق 32 سالہ مینا کماری گاؤں جانے کے لیے آٹو رکشے میں سوار ہوئیں، جہاں پہلے سے موجود خواتین کے بھیس میں تین افراد نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی۔ ان میں ایک ڈرائیور اور دو مسافر شامل تھے۔ لدھیانہ بائی پاس کے قریب، ڈاکوؤں نے مینا کے ہاتھ باندھ کر تیز دھار آلہ دکھایا، لیکن مینا نے خوف کے بجائے رکشے کے کھلے حصے سے باہر لٹک کر اپنی زندگی بچائی اور مدد کے لیے راہگیروں کو پکارا۔بعدازاں ہائی وے پر موجود راہگیروں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر ہائی وے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ تیسرا فرار ہو گیا۔مینا کی بہادری نہ صرف اس کی جان بچانے کا سبب بنی بلکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔