گجرات میں فیرس وہیل جھولے میں بچی کے بال پھنسنے کا خوفناک حادثہ، بال کاٹ کر بچائی گئی

گجرات میں فیرس وہیل جھولے میں بچی کے بال پھنسنے کا خوفناک حادثہ، بال کاٹ کر بچائی گئی

ویب ڈیسک:بھارت کی ریاست گجرات میں ایک 15 سالہ لڑکی اس وقت خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جب وہ فیرس وہیل جھولے میں جھول رہی تھی اور اس کے بال جھولے میں پھنس گئے۔

 یہ واقعہ ایک مذہبی تہوار کے دوران میلے میں پیش آیا، جہاں بچی کے بال جھولے میں بری طرح پھنسنے کے باعث وہ درد کی شدت سے چیخ رہی تھی۔ ویڈیو میں بچی کی تکلیف اور میلے میں موجود لوگوں کے خوف کا منظر بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔حادثے کے بعد جھولے کو فوری طور پر روکا گیا اور بچی کے بالوں کو نکالنے کی کوشش کی گئی، مگر ناکامی کے بعد بالوں کو کاٹ کر بچی کو بچایا گیا۔ بچی کو سر میں چوٹیں آئیں، جس کے بعد اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے دیکھی، اور صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جھولوں سے لطف اندوز ہوتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔