سوئی ناردرن نے ایل این جی کنکشن دینے کا عمل شروع کر دیا

سوئی ناردرن نے ایل این جی کنکشن دینے کا عمل شروع کر دیا

لاہور: سوئی ناردرن نے ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کو کنکشن دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 کمپنی نے 5 سال قبل جمع ہونے والے تقریباً 2.5 لاکھ ڈیمانڈ نوٹسز پر صارفین کو نئے معاہدے کے لیے لیٹرز بھیج دیے ہیں۔نئے معاہدے کے تحت صارفین قدرتی گیس کے بجائے امپورٹڈ ایل این جی پر کنکشن حاصل کریں گے۔ صارفین قومی شناختی کارڈ اور انگوٹھے کے نشان کے ساتھ دفاتر میں حاضر ہو کر معاہدہ کریں گے۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ معاہدہ نہ کرنے والے صارفین کو جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن نہیں دیا جائے گا اور اضافی رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔ لیٹرز صارفین کے درخواست کردہ ایڈریس اور موبائل نمبر پر بھیجے گئے ہیں تاکہ معاہدے کے عمل کو باقاعدہ طور پر مکمل کیا جا سکے۔