ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد

 اسلام آباد(آئی این پی )ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سردار عمر اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کر دی گئیں۔ سردار عمر اسلم اس سے قبل ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات تھے،نئے تعینات ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش  ہوئے،ایڈووکیٹ راشد حفیظ اس سے قبل ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی رہ چکے ہیں۔