یمن کے ساحلی شہر پر امریکی حملے، 53 افراد جاں بحق

 اقوام متحدہ  کا حملوں پر تشویش کا اظہار، امریکہ اوریمنی حوثیوں سے حملے روکنے کا مطالبہ 
صنعا،نیویارک (آئی این پی )  یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں  امریکی  فیضائیہ کے تازہ حملے کے بعد  جاں بحق افراد کی تعداد 53 ہوگئی  ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حملے میں جاں بحق افراد میں حوثی رہنما انصار اللہ عبدالملک بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اوریمنی حوثیوں سے ایک دوسرے پرحملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔