میکسیکو ، ہائی وے پر گیس ٹینکر پھٹ گیا، 3 افراد ہلاک،70 زخمی

ٹینکر کے الٹتے ہی آگ بھڑک اٹھی جس نے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
میکسیکوسٹی (آئی این پی )شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی میکسیکو سٹی سے گزرنے والی ایک ہائی وے پر پیش آیا جہاں گیس ٹینکر الٹ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹینکر کے الٹتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ کچھ گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آئیں۔حکام کے مطابق واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس سے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا