عمران خان صحت مند ، بشری بی بی بھی ٹھیک ہیں: علی امین گنڈا پور

بھارتی میڈیا   جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے ،منفی مہم کا مقصد عوام کو اشتعال دلانا اور نفرت پھیلانا ہے
 عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے
ڈیرہ اسماعیل خان (آئی  این پی )سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان صحت مند ہیں اور بشری بی بی بھی ٹھیک ہیں، بھارتی میڈیا عمران خان کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے ،منفی مہم کا مقصد عوام کو اشتعال دلانا اور نفرت پھیلانا ہے،یہ پروپیگنڈا ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کھلی سازش ہے۔ڈی آئی خان  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور  نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے۔سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا  نے  بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا بھی مطالبہ  کیا ۔