لاہور (کرائم رپورٹر) ملٹری اکائونٹس کے علاقے میں 47 سالہ خاتون مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق 231-B ملٹری اکائونٹس سے خاتون کی خودکشی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم خاتون پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت حمیرہ زوجہ مشتاق کے نام سے ہوئی، جن کی عمر 47 سال تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی۔