چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میںوالدین کے رویہ سے تنگ آکر 10 سالہ طالبعلم نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ ذرائع کے مطابق چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کا رہائشی محمد احمد چوتھی جماعت کا طالبعلم تھا۔ واقعے کے روز جب اس کی والدہ نے اسے سکول جانے کا کہا تو بچے نے انکار کرتے ہوئے ناراضگی میں کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر لیا۔ والدین کھیتی باڑی کے لیے گھر سے نکل گئے اور واپسی پر جب دروازہ نہیں کھلا تو محلے داروں کی مدد سے دروازہ توڑا گیا اندر کا منظر انتہائی افسوسناک تھا، محمد احمد کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی۔جس پر اس نے والدین کے رویہ سے دل برداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔